اردو

urdu

By

Published : Mar 25, 2023, 10:49 AM IST

ETV Bharat / state

Violation Of Human Rights ملک میں حقوق انسانی کی پامالی باعث تشویش: بھائی تیج سنگھ

بھائی تیج سنگھ کنوینر فورم اگینسٹ ماب لنچنگ اینڈ ان جسٹس کے قومی صدرامبیڈکر سماج پارٹی نے ملک میں بڑھتی حقوق انسانی کی پامالی اور آئینی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ Violation Of Human Rights in India

ملک میں حقوق انسانی کی پامالی باعث تشویش: بھائی تیج سنگھ
ملک میں حقوق انسانی کی پامالی باعث تشویش: بھائی تیج سنگھ

نئی دہلی: فورم اگینسٹ ماب لنچنگ اینڈ ان جسٹس کے بینر تلے عالمی یوم صداقت کے موقع پر امبیڈکر سماج پارٹی کے قومی دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھائی تیج سنگھ کنوینر فورم اگینسٹ ماب لنچنگ اینڈ ان جسٹس و قومی صدر امبیڈکر سماج پارٹی نے ملک میں بڑھتی حقوق انسانی کی پامالی اور آئینی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ بے لگام بھیڑ کے ذریعے اقلیتوں کی ماب لنچنگ اور دلتوں پر بڑھتے بے پناہ ظلم کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ملک کے حکمرانوں نے آئین کو بالائے طاق رکھ کر سنگھ کے ایجنڈے کو بالواسطہ طور پر نافذ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں آج حقوق انسانی کی تحفظ کے لیے عالمی یوم صداقت پر میں ملک کے تمام سچے محب وطن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ تمام تر آپسی اختلافات کو مٹاکر آئین اور انسانیت کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر سچی سیاست کو فروغ دیں۔

ملک میں حقوق انسانی کی پامالی باعث تشویش: بھائی تیج سنگھ


اس موقع پر بھائی تیج سنگھ نے موجودہ مرکزی حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس آئین کی وجہ سے وزیر اعظم بنے ہیں اسی آئین کو مٹانے کے لیے سنگھ کا ساتھ سنگھ کا وکاس اور سنگھ کا وشواس پر عمل پیرا ہیں۔ ایسے میں درجہ فہرست ذاتوں، امبیڈکر وادیوں اور ملک کے تمام اقلیتوں کو انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے اور ایماندار سیاست کو فروغ دینے کے لیے متحدہ لائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:Modi Surname Case راہل گاندھی کی سزا کے خلاف کانگریس ملک گیر احتجاج کرے گی

قومی جنرل سکریٹری حافظ غلام سرور نے بھی ملک میں پھیلی غیر اعتمادی اور جانبدارانہ سیاسی ماحول پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم سے آئین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک کے اقلیتوں اور دلتوں میں اعتماد بحال کرنے کی اپیل کی اور ملک کی بڑی آبادی کو خوف سے باہر نکالنے کے لیے ذمہ داران افسران کو سخت حکم جاری کرنے کی بھی اپیل کی۔ اس موقع پر امبیڈکر سماج پارٹی کے قومی دفتر کا افتتاح بھی عمل میں لایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details