جیند:ونیش پھوگاٹ جیند-نروانہ قومی شاہراہ کے کھٹکر ٹول پلازہ پر کسان پنچایت میں آئی تھیں۔ پنچایت میں ونیش کے علاوہ بجرنگ پونیا، دیگر پہلوان، سابق گورنر ستیہ پال ملک وغیرہ موجود تھے۔
ونیش نے الزام لگایا کہ خواتین کھلاڑی گزشتہ 12 سالوں سے ان کے ساتھ ہونے والے استحصال کی وجہ سے تل تل مر رہی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ درندے انہیں نوچ نوچ کر کھارہے تھے اور وہ اپنے گھر والوں کو بھی بتانے سے قاصر تھی۔ پانی سر سے گزر جانے کی وجہ سے اب ان سب کو اس استحصال اور ناانصافی کے خلاف ہاتھوں پر جان رکھ کر سڑک پر دھرنا دینا پڑا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کو حکمراں پارٹی کے مضبوط رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔ ملزم میڈیا میں کھلے عام انٹرویو دے کر ملک کی بیٹیوں کو بدنام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے اکسانے اور سرپرستی کی وجہ سے بی جے پی کے ملزم رکن پارلیمنٹ کھلاڑیوں کے خلاف الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے ملک کی ہر عورت سے اپیل کی کہ وہ 9053903100 پر مس کال کرکے اس لڑائی میں اپنی آواز بلند کریں۔