اس قسم کا دعویٰ کرنے میں بھارت کی دو سیاسی جماعتیں پیش پیش ہیں، ایک بھارتیہ جنتا پارٹی اور دوسری کانگریس پارٹی۔
ان دنوں بازار میں ایک نئی کتاب ''جُگل بندی: دی بی جے پی بیفور مودی '' نے دعوی کیا ہے کہ کانگریس پارٹی نے 1990 کے دہائی میں اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کی تحریک کی حمایت کی تھی۔
اس کتاب میں لکھا گیا ہے کہ کانگریس نے 1983 میں اترپردیش کے مظفر نگر میں منعقدہ ہندو کانفرنس میں ایودھیا تحریک کی 'حوصلہ افزائی' کی تھی۔
اس کانفرنس میں داو دیال کھنہ نے خود کو 20 ویں صدی میں تلسی دار کا اوتار کہا تھا۔
اس کتاب کے مصنفت ونئے سیتاپتی ہیں۔ انھوں نے اپنی نئی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ کانگریس پہلی سیاسی جماعت تھی جس نے 1983 میں اتر پردیش کے مظفر نگر شہر میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے زیر اہتمام ہندو کانفرنس میں ایودھیا تحریک کی 'حوصلہ افزائی' کی تھی ۔
اس کانفرنس میں کانگریس کے دو سابق وزراء داؤ دیال کھنہ اور گلزاری لال نندا موجود تھے۔
کھنہ اتر پردیش میں وزیر رہ چکے تھے ، جب کہ کانگریس کے ممتاز رہنماؤں میں سے ایک ، نندا ، ملک کے تین پہلے وزرائے اعظم - جواہر لال نہرو ، لال بہادر شاستری اور اندرا گاندھی کی کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں۔
سنہ 1964 میں نہرو کی موت اور 1966 میں شاستری کی موت کے بعد ، نندا دو بار قائم مقام وزیراعظم بنے تھے۔
سیتاپتی نے کتاب میں دعوی کیا ہے کہ ایودھیا تحریک کی حوصلہ افزائی کرنے والی کانگریس پہلی پارٹی تھی۔ یہاں تک کہ (لال کرشن) اڈوانی نے ایودھیا تحریک کے لئے کانگریس کی ابتدائی حمایت کو قبول کیا۔ اس دوران ، بی جے پی اس سے دور رہی تھی۔
سیتاپتی نے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی سوانح حیات 'ہاف شیر' بھی لکھی ہے۔
یہ کتاب پن گوئن بکس نے شائع کی ہے۔