اردو

urdu

ETV Bharat / state

روزے داروں کو راشن تقسیم کیا - distributed ration to rozedar

دہلی کے وکاسپوری تھانے کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کی جانب سے روزے داروں کو راشن تقسیم کیا گیا۔

ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے روزے داروں کو راشن تقسیم کیا
ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے روزے داروں کو راشن تقسیم کیا

By

Published : May 8, 2020, 3:49 PM IST

دارالحکومت دہلی میں پولیس انتظامیہ مسلسل لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے۔ اس دوران وکاسپوری تھانے کے ایس ایچ او مہندر سنگھ دہیہ اور تھانہ عملہ نے 50 مسلم کنبوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا سامان تقسیم کیا۔

مغربی ضلع کے وکاسپوری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مہندر سنگھ دہیہ اور پولیس اسٹیشن کے عملے نے 50 مسلمان کنبوں کو رمضان کے مقدس مہینے کا سامان دیا جس میں چاول، آٹا، دال، چائے کی پتی، تیل، چنے اور کھجور شامل ہیں۔

اس دوران جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے کچھ خواتین سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ 'ایس ایچ او صاحب ہم لوگوں سے مسائل کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں۔ خواتینز کا کہنا تھا کہ 'ایس ایچ او صحاب نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں فون کرکے معلومات دیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details