آئی ٹی چوراہے پر انہوں نے ہاتھوں میں آڈ - ایون کے خلاف نعرے تحریر کی تختیاں لیکر مظاہرہ کیا۔
آڈ - ایون کے خلاف نعرے تحریر کی تختیاں لیکر مظاہرہ، دیکھیں ویڈیو وجئے گوئل کے ساتھ یہاں تقریباً درجن بھر لوگ موجود تھے، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں نعرے تحریر کی ہوئی تختیاں اٹھا رکھی تھیں۔ ان تختیوں پر تحریر تھا، پردوشن کی ذمہ دار، کیجریوال سرکار، آڈ ایون ہے بیکار۔'
وہیں دوسرا نعرہ تھا،' پانچ سال پردوشن پر نہیں کیا کام، اسلیے آڈ ایون ہو گیا ناکام۔'
اس دوران وجئے گوئل نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں آلودگی کم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا اور یہی وجہ ہے کہ آڈ ایون بیکار ثابت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت آڈ ایون کے ذریعے آلودگی کم ہونے کا دکھاوا کر رہی ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو جو کام کرنا تھا وہ کر چکی ہے اور کر رہی ہے، لیکن کیجریوال حکومت نے محض دکھاوے کے علاوہ آڈ ایون نافذ کر رکھا ہے۔ اس میں بھی دو دن کی چھوٹ دی جاتی ہے، دو دن نافذرہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کا کوئی فائدہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ جس روز آڈ ایون نافذ ہوا تھا، اسی روز وجئے گوئل اپنی کار لیکر نکلے تھے اور اس کا علامتی مظاہرہ کیا تھا۔ ان کا چالان بھی ہوا تھا۔