نئی دہلی: ملزم آفتاب امین پونا والا کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں آفتاب جیل میں سکون سے نیند لیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ آفتاب کے چہرے پر کسی بھی قسم کا ڈر یا خوف نظر نہیں ہے، قتل کے معاملے کو انجام دینے کے بعد بھی وہ جیل میں سکون کی سو رہا ہے۔ Shraddha Walker Murder Case
ملزم آفتاب پر اب 'لو جہاد' کا الزام عائد بھی کیا جارہا ہے۔ متوفی شردھا کے والد وکاس واکر نے کہا کہ مجھے لو جہاد کا شبہ تھا۔ ہم آفتاب کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مجھے دہلی پولیس پر بھروسہ ہے اور یہ تفتیش بھی صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شردھا اپنے چچا کے زیادہ قریب تھی، وہ مجھ سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی۔ Shraddha Walker Murder Case
آفتاب امین فوڈ بلاگر ہے۔ انسٹاگرام پر اس کا ذاتی اکاؤنٹ The Hungry Chhokro کے نام سے ہے، جبکہ اس کا فوڈ بلاگ انسٹاگرام پر The Hungry Chhokro_Escapades کے نام سے ہے۔ آفتاب نے آخری تصویر اپنے ذاتی بلاگ پر 3 مارچ 2019 کو پوسٹ کی تھی۔ Shraddha Walker Murder Case