نائیڈو نے 'مادری زبانوں کے عالمی دن' کے موقع پر ایک تقریب میں آئین کی آٹھویں فہرست میں شامل ملک کی 22 زبانوں میں لوگوں کو بین الاقومی یوم مادری زبان کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ۔
مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر 22 زبانوں میں نائیڈو نے مبارکباد دی
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کی مجموعی تعمیر و ترقی کے لیے مادری زبان کے استعمال کو لازمی بنانے پر زور دیتے ہوئے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر آج منعقد ایک تقریب میں 22 زبانوں کا استعمال کیا ۔
انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز میں ملک کے تمام شہریوں کو ان کی زبانوں میں مبارکباد دی ۔ نائب صدر نے کہا کہ مادری زبان میں تعمیر و ترقی کے تمام امکانات ہیں اور اس میں بچہ جو سیکھتا ہے وہ رٹتا نہیں بلکہ اپنی سوچ کے ساتھ موضوع پڑھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مادری زبانوں کے عالمی دن کی تجویز بنگلہ دیش نے پیش کی تھی جس بنیاد پر یونیسکو نے بین الاقومی یوم مادری زبان قرار دیا ۔ مادری زبان کے سلسلے میں ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے کہا تھا مادری زبان میں تعلیم نہیں ملنے سے بچے صرف رٹتے ہیں اور سیکھتے نہیں ہے ۔ اگر مادری زبان میں تعلیم دی جاتی ہے تو بچہ راست طورپر موضوع پر جاتا ہے کیونکہ اس پر زبان سیکھنے کا دباؤ نہیں ہوتا ہے ۔