نائیڈو نے اپنی رہائش گاہ پر انڈین فورن سروس (آئی ایف ایس) کے 2018 بیچ کے ٹرینی حکام کو غیرملکی سروس کو اپنا کیریئر بنانے کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔
سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے کوشش جاری رکھیں: وینکیا - اقوام متحدہ سلامتی کونسل
ملک کے نائب صدر ایم وینکیانائیڈو نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لیے مثبت کوشش جاری رکھنے اور مختلف ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
naidu
انہوں نے کہا کہ 'یہ سروس انہیں ہندوستان کی عظیم تہذیب، ثقافتی خوشحالی اور ترقی کے لامحدود امکانات سے دنیا کو واقف کرانے کا موقع فراہم کرے گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'نوجوان سفارتکار مستقبل کے ترجمان، مترجمین اور دنیا کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی سے واقف کرانے کا ذریعہ ہیں، جو آئندہ برسوں میں ہندوستان اور پوری دنیا کے ممالک کے درمیان احترام، خوشحالی، سمجھ اور مشترکہ ترقی کا پل تعمیر کریں گے۔'