یوم انصاف کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں ہفتہ کے روز نائیڈو نے کہا کہ سماجی انصاف کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئے۔
نائب صدر نے کہا کہ عالمی یوم انصاف کے موقع پر یاد رکھیں کہ ملک کے تمام شہریوں کو معاشرتی، معاشی اور سیاسی انصاف کو یقینی بنانا ہمارا آئینی عزم ہے۔ سماج کے کمزور طبقوں کے سلسلے میں ہماری خصوصی ذمہ داریاں ہیں، تب ہی ایک منصفانہ، منظم معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔
سبھی لوگ انسانی حقوق کے تحفظ کا عہد کریں: نائیڈو - عالمی یوم انصاف کے دن
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تمام لوگوں سے انسانی حقوق کے تحفظ کا عہد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے غربت اور امتیازی سلوک کا خاتمہ ہوگا۔
سبھی لوگ انسانی حقوق کے تحفظ کا عہد کریں: نائیڈو
یہ بھی پڑھیں:زراعت کے شعبے میں کسانوں کو گائیڈ کرنے کی ضرورت پر وزیراعظم کا زور
انہوں نے کہا کہ عالمی یوم انصاف کے موقع پر سب کو انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے عزم کرنا چاہئے۔ سماجی انصاف کے لئے ہر کسی کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہئے۔ سبھی کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والی غربت ، ناخواندگی اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششیں کرنی چاہیں۔