ملک کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج جاری ایک پیغام میں کہا کہ سنہ 2022 تک سب کو گھر فراہم کرنے کی مہم درست سمت میں ہے۔
نائیڈو نے عالمی یوم بازآبادکاری پر مبارکباد دی - سنہ 2022 تک سب کو گھر فراہم کرنے کی مہم درست سمت میں ہے
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم بازآبادکاری کے موقع پر ’سب کو گھر‘ مہم سے وابستہ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات سے آراستہ گھر دستیاب کرانا مہذب معاشرے کی علامت ہے۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو
انہوں نے کہا کہ ’عالمی یوم بازآبادکاری کے موقع پر سنہ 2022 تک سب کو گھر مہیا کرانے کی ہماری قومی مہم سے وابستہ تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
شہریوں کے لیے توانائی، پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولیات سے آراستہ، صاف اور محفوظ گھر دستیاب ہونا، ایک مہذب معاشرے کی علامت ہے۔
Last Updated : Oct 5, 2020, 10:03 PM IST