نئی دہلی: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں دونوں ایوانوں سے منظور شدہ خواتین ریزرویشن بل پر نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کو دستخط کر دیئے ہیں۔ اس سے پہلے کہ اسے صدر دروپدی مرموکی منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔ اس ماہ کے شروع میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران آئینی ترمیمی بل لوک سبھا اور راجیہ سبھا نے اتفاق رائے سے منظور کیا تھا۔ خواتین ریزرویشن بل کی رو سے خواتین کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کی تجویز ہے، اگلی مردم شماری کے نفاذ میں کچھ وقت لگے گا اور اس کے بعد کی حد بندی (لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی دوبارہ ترتیب) کی مشق سے خواتین امیدواروں کے لیے مختص سیٹوں کا تعین کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین ریزرویشن کے نفاذ اور مردم شماری کے درمیان کوئی تعلق نہیں: راہل گاندھی