جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islamia کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کو احتراما شال پیش کرنے کے بعد وائس چانسلر نے ان سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ دو سالوں میں وزیر اعظم سے وائس چانسلر کی یہ دوسری ملاقات This is the Second Meeting of the Vice Chancellor with The Prime Minister ہے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی کہ وزیر اعظم یونیورسٹی کی حالیہ کامیابیوں بشمول NAAC کی طرف سے A++ کی منظوری کے بارے میں بخوبی واقف تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ جاننا کافی حوصلہ افزا ہے کہ وزیراعظم گزشتہ چند سالوں میں یونیورسٹی کی بہتر کارکردگی پر خوش ہیں۔ انہوں نے پروفیسر اختر کو کامیابیوں پر مبارکباد دی اور یونیورسٹی کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر ان کی تعریف کی۔ پروفیسر اختر نے انہیں NAAC ایکریڈیٹیشن کے عمل اور گریڈنگ کے لیے زیر غور پیرامیٹرز کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔