وینوگوپال نے اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کی درخواست قول کرلی ہے۔ اٹارنی جنرل کے طورپر وینوگوپال کی تین برس کی مدت کار 30 جون کو ختم ہورہی ہے اس لیے ان کی مدت کار ایک برس کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ 89 برس کے ہیں۔
خیال رہے کہ وینوگوپال کی مدت کار ختم ہونے کے پیش نظر حکومت نے ان کی سروس ایک برس کے لئے بڑھانے کے لئے ان کی رضامندی مانگی تھی جس کے لئے انہو ں نے رضامندی دے دی ہے۔ وینوگوپال آئینی امور کے ماہر رہے ہیں اور اٹارنی جنرل کے طورپر انہوں نے آھار، رافیل وغیرہ جیسے اہم معاملات میں مرکز کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ہے۔