اردو

urdu

ETV Bharat / state

بین الاقوامی یوم خواندگی پر نائب صدر کی مبارکباد

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اساتذہ اور طلبا کو بین الاقوامی یوم خواندگی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر خود کفیل ہندوستان اور باصلاحیت ہندوستان کی تعمیر کا عہد کرنا چاہیے۔

Venkaiah wishes on international literacy day
بین الاقوامی یوم خواندگی پر نائب صدر کی مبارکباد

By

Published : Sep 8, 2020, 3:58 PM IST

وینکیا نائیڈو نے منگل کو ایک پیغام میں کہا کہ تعلیمی خواندگی اور شمولیت جمہوریت کا ضروری حصہ ہے۔ انہوں نے کہا ’’بین الاقوامی یوم خواندگی کے موقع پر اساتذہ اور طلبا کو نیک خواہشات۔ خواندگی، تعلیم اور تکنالوجی شمولیاتی جمہوریت کو بااختیاری بنانے کا ضروری جزو ہیں۔ اس موقع پر آتم نربھر بھارت، باصلاحیت ہندوستان اور خواندہ ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں‘‘۔

وہیں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہولت نے آج بین الاقوامی یوم خواندگی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔

گہلوت نے ملک کے عوام، اساتذہ اور تدریسی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی ہمہ جہت ترقی میں تعلیم کی اہمیت سے سبھی واقف ہیں۔ تعلیم سے ہی جمہوریت کو طاقت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہالت کی لعنت کو ختم کرکے سبھی خواندہ بنیں تاکہ تعلیم کے شعبے میں راجستھان صف اول کی ریاستوں کی فہرست میں کھڑا ہوسکے اور ملک میں جمہوریت کی بنیاد مزید مضبوط ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details