اردو

urdu

ETV Bharat / state

وینکیا نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا

نائب صدر نے کہا کہ شاستری جی نے بحران کے وقت ملک کی رہنمائی کی اور ایک غیر معمولی مثال قائم کی۔ ان کے ’جے جوان جے کسان‘ کے نعرے نے ملک بھر میں اندرونی اور بیرونی بحران سے لڑنے کا حوصلہ پیدا کیا۔

By

Published : Oct 2, 2020, 12:35 PM IST

وینکیا نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا
وینکیا نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ سادگی اور انسانیت کی علامت تھے نائیڈو نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'انہوں نے اپنی پوری زندگی میں مہاتما گاندھی کے ’سادہ زندگی اعلی فکر‘ کے اصول پر عمل کیا ۔

نائیڈو نے کہا ’’جے جوان ، جے کسان ، ملک کی تعمیر میں بھارت کی نوجوان طاقت کو منظم کرنے والے بھارت کے سابق وزیر اعظم شری لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں۔ آپ نے تاعمر ’سادی زندگی اور اعلی فکر‘ کے گاندھیائی فلسفہ پر عمل کیا ‘‘۔

نائب صدر نے کہا کہ شاستری جی نے بحران کے وقت ملک کی رہنمائی کی اور ایک غیر معمولی مثال قائم کی۔ ان کے ’جے جوان جے کسان‘ کے نعرے نے ملک بھر میں اندرونی اور بیرونی بحران سے لڑنے کا حوصلہ پیدا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details