سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اتوار کو جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن کرنے یا قومی پرمٹ والی گاڑیوں کےلئے فٹنیس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے پہلے ان کا فاسٹیگ(ٖFasTag) ڈیٹیل لینا ضروری کیا گیا ہے۔
اس پر سختی سے عمل کرنے کےلئے فاسٹیگ نظام کو گاڑی پورٹل سے جوڑ دیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ گاڑی - وی اے ایچ اے این پورٹل کے ساتھ قومی الیکٹرانک ٹول کلیکشن - این ای ٹی سی کو جوڑنے کا کام مئی میں پورا ہوگیا تھا اور تب سے گاڑی سسٹم وی آئی این - وی آر این کے ذریعہ سے فاسٹیگ پر سبھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔