قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پر پہلے کورونا، فضائی آلودگی اور اب مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے۔ ڈیزل اور پٹرول کے بڑھتے دام کی وجہ سے سبزی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہ سبزیاں جو ایک ماہ قبل 30-40 روپے فی کلو فروخت ہوتی تھیں اب 50-60 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔
ٹھنڈ کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹر جو ایک ہفتہ پہلے 30 روپے کلو تھا۔ اب کئی جگہوں پر 60 روپے کلو ہو گیا ہے۔ پیاز جو 20 روپے کلو تھی، کئی جگہوں پر 60 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔
ایک سبزی فروش ناظم نے بتایا کہ جیسے جیسے ٹھنڈ بڑھ رہی ہے قیمت کم ہونے کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ اس نے کہا کہ اس وقت مٹر 100 روپے کلو، آلو 30 روپے، ٹماٹر 60 روپے، کھیرا 40 روپے اور گوبھی 40 روپےفی کلو فروخت ہورہا ہے۔