نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستانیوں نے وقار کے ساتھ ظالموں کا سامنا کیا ہے اور جب ہم اپنے ورثے پر فخر محسوس کرتے ہیں تو دنیا کا نقطہ نظر بھی بدل جاتا ہے آج یہاں ویر بال دیوس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ قومی ویر صاحبزادے کی لازوال قربانیوں کو یاد کر رہی ہے اور ان سے تحریک لے رہی ہے کیونکہ آزادی کے امرت کال میں ہندوستان کے لیے ویر بال دیوس کا ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے پچھلے سال اسی دن منائے گئے پہلے ویر بال دیوس کی تقریب کو یاد کیا۔
انہوں نے کہا، "ویر بال دیوس ہندوستانیت کی حفاظت کے لیے کبھی نہ مرنے والے رویے کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب بہادری کی بلندیوں کی بات آتی ہے تو عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔" اسے سکھ گرووں کی وراثت کا جشن قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی اور ان کے چار بہادر صاحبزادوں کی ہمت اور نظریات آج بھی ہر ہندوستانی کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔
بابا موتی رام مہرا کے خاندان کی قربانی اور دیوان ٹوڈرمل کی لگن کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ویر بال دیوس ان ماؤں کو قومی خراج عقیدت ہے جنہوں نے بے مثال بہادروں کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے گرووں کے تئیں قوم کی سچی عقیدت کا شعلہ روشن ہوتا ہے۔
مودی نے بچوں کے گانے اور تین مارشل آرٹس پرفارمنس دیکھیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے دہلی میں نوجوانوں کے مارچ پاسٹ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ویر بال دیوس ہندوستانیت کے تحفظ کے لیے کچھ بھی کرنے کے عزم کی علامت، مودی
PM Modi on Veer Bal Diwas مودی نے کہا کہ ویر بال دیوس اب بین الاقوامی سطح پر منایا جا رہا ہے کیونکہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یو اے ای اور یونان میں ویر بال دیوس سے متعلق پروگرام دیکھے گئے ہیں۔
Published : Dec 26, 2023, 6:17 PM IST
یہ بھی پڑھیں: ویر بال دیوس کیا ہے اور یہ کیوں منایا جاتا ہے؟
مودی نے کہا کہ ویر بال دیوس اب بین الاقوامی سطح پر منایا جا رہا ہے کیونکہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یو اے ای اور یونان میں ویر بال دیوس سے متعلق پروگرام دیکھے گئے ہیں۔ چمکور اور سرہند کی لڑائیوں کی لاجواب تاریخ کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس تاریخ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں نے وقار کے ساتھ ظلم اور استبداد کا سامنا کیا۔
یواین آئی۔