اردو

urdu

ETV Bharat / state

وندے بھارت ایکسپریس 6 ماہ بعد دوبارہ شروع ہوگی - شمالی ریلوے کے چیف

شمالی ریلوے نے وندے بھارت ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گاڑی 15 اکتوبر کو اپنی پہلے سفر پر روانہ ہوگی۔

وندے بھارت ایکسپریس 6 ماہ بعد دوبارہ شروع ہوگی
وندے بھارت ایکسپریس 6 ماہ بعد دوبارہ شروع ہوگی

By

Published : Oct 10, 2020, 1:31 PM IST

نئی دہلی سے ویشنو دیوی روٹ پر چلنے والی ملک کی جدید ترین اور تیز رفتار ٹرین وندے بھارت ایکسپریس کو 15 اکتوبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کے قہر کے چلتے مارچ میں دیگر ٹرینوں کے ساتھ ساتھ ویشنو دیوی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔ اب یہ گاڑی 15 اکتوبر کو اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگی۔

شمالی ریلوے کے چیف تعلقات عامہ کے افسر دیپک کمار نے بتایا کہ 'ریلوے مسافروں کی آسانی کے لیے ٹرین نمبر 22439 اور 22440 نئی دہلی شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا، نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'اس روٹ پر چلنے والی دیگر ٹرینوں کے برعکس وندے بھارت ایکسپریس کو لوگوں نے پسند کیا ہے۔ اسے طویل عرصے تک چلانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

وندے بھارت ایکسپریس 6 ماہ بعد دوبارہ شروع ہوگی

وندے بھارت ایکسپریس منگل کے علاوہ ہفتے کے تمام دن صبح 6 بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے چلے گی اور دوپہر 2 بجے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا پہنچے گی۔ واپسی میں یہ ٹرین دوپہر 3 بجے شری ماتا واشنو دیوی کٹرا سے روانہ ہوگی اور 11 بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ راستے میں ٹرین پہلے کی طرح امبالا کینٹ، لدھیانہ جنکشن، اور جموں توی جیسے اسٹیشنوں پر رکے گی۔
واضح رہے کہ وندے بھارت ایکسپریس ملک کی جدید ترین ریل ہے۔ یہ گاڑی 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ نئی دہلی سے وارانسی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو پہلے ہی بحال کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details