اردو

urdu

ETV Bharat / state

وندے بھارت ایکسپریس کا ٹرائل شروع

بھارت کی جدید اور سیمی ہائی اسپیڈ ریل گاڑی وندے بھارت ایکسپریس اگست کےمہینے سے پٹریوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔

وندے بھارت ایکسپریس کا ٹرائل شروع

By

Published : Jul 22, 2019, 7:02 PM IST

آج سے ٹرین کی ٹکنیکل ٹرائل شروع ہوچکی ہے، یہ گاڑی نئی دہلی سے ماتا ویشنو دیوی کٹرا تک کا سفر صرف آٹھ گھنٹے میں طے کرے گی۔

اس ریل گاڑی کے شروع ہونے سے لاکھوں مسافروں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

ریل گاڑی کو ٹکنیکل ٹرائل کے لیے صبح 6 بجے نئی دہلی کے پلیٹ فارم نمبر 10 سے روانہ کیا گیا۔

گاڑی کو اپنے مقررہ وقت سے پانچ منٹ پہلے انبالہ اور دو منٹ پہلے 9:17 بجے لدھیانہ پہنچنی ہے اور تقریبا دو بجے یہ ماتا ویشنو دیوی کٹرا اسٹیشن پر مسافروں کو پہنچائے گی۔

ویشنو دیوی سے واپسی کے وقت وندے بھارت ایکسپریس کا ٹرائل دو حصوں میں ہوگا۔اس کے پہلے حصے میں گاڑی لدھیانہ تک اور دوسرے میں لدھیانہ سے دہلی تک کا سفر طے کرے گی۔

یہ گاڑی آج تین بجے کٹرا سے روانہ ہوگئی اور شام 7 بج کر 32 منٹ میں لدھیانہ پہنچے گی۔

آج اس گاڑی کا لدھیانہ تک کا ٹرائل ختم ہوجائے گا اور کل ٹرین صبح 11 بجے لدھیانہ سے روانہ ہوکر دوپہر 2 بج کر 26 منٹ پر دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

واضح رہے کہ نئی دہلی سے ویشنو دیوی تک جانے والی اس گاڑی میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔

ٹرین میں کل 16 ڈبے ہوں گے جس میں دو ایگزیکیٹیو چیئر کار اور باقی اے سی چیئر کار ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details