جانچ ایجنسی نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ سے واڈرا کی ضمانت خارج کرکے انہیں پوچھ تاچھ کےلئے حراست میں دینے کی اپیل کی ہے۔
نچلی عدالت سے منی لانڈرنگ معاملے میں واڈرا اور ان کے قریبی منوجن اروڑا کو عبوری ضمانت ملی ہوئی ہے۔
ای ڈی نے دونوں کو ضمانت دئے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
ای ڈی نے جسٹس چندر شیکھر کے سامنے کہا کہ واڈرا جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں اس لئے انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
بچاؤ فریق کے وکیل نے ای ڈی کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل جانچ میں پورا تعاون کررہے ہیں۔ جانچ ایجنسی جب بھی انہیں پوچھ تاچھ کےلئے بلاتی ہے وہ حاضر ہوتے ہیں۔