روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے اپنی حکومت کی گزشتہ مدت کار کے دوران 12 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے چار دھام آل ویدر پروجیکٹ کی تعمیرات کی شروعات کی تھی۔ اس پروجیکٹ کا مقصد اتراکھنڈ کے گنگوتری، یمنوتری، کیدار ناتھ اور بدری ناتھ دھام کے لیے چوڑی سڑک کی تعمیر کرکے ایک ایسا راستہ تیار کرنا ہے جس پر دن رات اور کسی بھی موسم میں آسانی سے یاترا کی جا سکے۔
پروجیکٹ پر ان دنوں تیزی سے کام چل رہا ہے۔ رشی کیش اور اترکاشی کے درمیان چمبا میں ایک ایسی سرنگ تعمیر کی جا رہی ہے جو اتراکھنڈ میں اپنی طرح کی پہلی سرنگ ہوگی۔