اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر پریم چندر نے ہرش وردھن کو مبارکباد دی - پریم چند اگروال نے وزیر صحت کو مبارکباد

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے 34 رکنی ایگزیکٹو کونسل (ورکنگ بورڈ) کے صدر کی ذمہ داری ملنے پر اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال نے وزیر صحت کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔

اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر پریم چندر نے ہرش وردھن کو مبارکباد دی
اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر پریم چندر نے ہرش وردھن کو مبارکباد دی

By

Published : May 22, 2020, 12:03 PM IST

مسٹر اگروال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ہرش وردھن کو نئی ذمہ داری ملنے سے ڈبلو ایچ او میں بھارت کے کردار اور دنیا میں ملک کا قد اور بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے نہ صرف ان کے تجربات کا فائدہ ملے گا، بلکہ دنیا کی سب سے بڑی صحت تنظیم میں بھارت اپنا موقف مضبوطی سے رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے خلاف بھارت کی کوششوں کی دنیا میں ستائش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر صحت 22 مئی کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ کووڈ۔19 کے خلاف ملک گیر جنگ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وہ جاپان کے وزیر صحت ڈاکٹر ہروکی نکاتانی کی جگہ لیں گے، جو ڈبلیو ایچ او کے 34 ارکان کے بورڈ کے موجودہ صدر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details