اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اساتذہ کی بھرتی بدعنوانی معاملے پر اترپردیش حکومت جواب دے' - پرینکا گاندھی کا ٹیوٹ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اساتذہ بدعنوانی معاملے میں اترپردیش حکومت کو کٹگھرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بڑی بدعنوانی حکومت کی ساز باز سے ہوئی ہے اور اس میں لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ اس لیے یوگی حکومت کو اس بارے میں جواب دینا پڑے گا۔

'اساتذہ کی بھرتی گھپلہ میں اترپردیش حکومت جواب دے'
'اساتذہ کی بھرتی گھپلہ میں اترپردیش حکومت جواب دے'

By

Published : Jun 11, 2020, 2:21 PM IST

Updated : Jun 11, 2020, 2:50 PM IST

اترپردیش کے کانگریس کی انچارج جنرل سکریٹری پرینگا گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے الزام لگایا کہ یہ بدعنوانی حکومت کی ناک کے نیچے ہوئی اور اسے دبا کر رکھا گیا ہے۔ پرینکا گاندھی کا ماننا ہے کہ افسران کی ساز باز کے بغیر اتنی بڑی بدعنوانی نہیں ہوسکتی۔ اس لئے ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں اٹھنے والے سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 'لاکھوں نوجوانوں نے امتحان دیا ہے۔ لاکھوں نے نوکری کی امید لگائی۔ لاکھوں نے سال بھر انتطا کیا۔ بی جے پی حکومت کی ناک کے نیچے سسٹم میں بیٹھے لوگوں کی ساز باز سے مہا گھوٹالہ ہوتا رہا۔ سال بھر اسے دبائے رکھا گیا۔ اب حکومت کو امتحان میں شامل ہوئے محنتی طلبا اور کامیاب ہوئے لوگوں کو جواب دینا ہی ہوگا۔

Last Updated : Jun 11, 2020, 2:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details