پولیس کے مطابق نالج پارک میں شاردا گول چکر سے پہلے پستہ پر پولیس اور شرپسند عناصر کے درمیان تصادم ہوا۔
پولیس انکاؤنٹر میں سلمان زخمی پولیس کے روکنے پر بدمعاشوں نے بھاگنے کی کوشش کی، پولیس نے تعاقب کیا جس پر شر پسند عناصر نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں بدمعاش کی ٹانگ میں گولی لگی ۔
بدمعاش سے پوچھ گچھ پر اس نے اپنا نام سلمان رہائشی مسوری غازی آباد بتایا۔
پولیس کو پتہ چلا کہ اس پر چوری وغیرہ کے مقدمے درج ہیں ، اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے
زخمی بدمعاش کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔