اردو

urdu

ETV Bharat / state

UNO Honoured بھارت کے تین امن بردار فوجیوں کو اقوام متحدہ کا اعلیٰ ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا

بیرون ملک اقوام متحدہ کے امن مشن کے حصہ کے طور پر اپنی جانیں گنوانے والے تین ہندوستانی امن بردار فوجیوں کو ایک تقریب میں ڈی اے جی ہیمراسکالڈ میڈل سے نوازا گیا، جو اقوام متحدہ کے امن دستوں کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔

بھارت کے تین امن بردار فوجیوں کو اقوام متحدہ کا اعلیٰ ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا
بھارت کے تین امن بردار فوجیوں کو اقوام متحدہ کا اعلیٰ ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا

By

Published : May 26, 2023, 9:01 PM IST

نئی دہلی/نیویارک:بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار ششوپال سنگھ اور سانوالا رام ویشنوئی، جنہوں نے جمہوریہ کانگو (MONSCO) میں اقوان متحدہ کے امن مشن کے ساتھ خدمات انجام دیں اور صابر طاہر علی، جنہوں نے عراق کے لے اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMI کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ) تینوں بہادر فوجیوں کو بعد از مرگ 'ڈیگ ہیمراسکالڈ میڈل' سے نوازا گیا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں اپنی طرف سے یہ تمغے وصول کئے۔ اسی دن اقوام متحدہ نے تنظیم کے امن دستوں کا عالمی دن منایا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ڈیگ ہیمراسکالڈ میڈل بہادری اور قربانی کی علامت"۔

ہیڈ کانسٹیبل شیشوپال سنگھ اور سوالا رام وشنوئی کو ان کی غیر معمولی شجاعت اور قیام امن میں ان کے اہم رول کے لیے انہیں بعد از مرگ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محترمہ کمبوج نے تینوں فوجیوں کی جانب سے ان کے ایوارڈ وصول کئے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’ ہندوستانی فوج کے تین بہادر اہلکاروں کو انسانیت کی خدمت کے لیے ڈیگ ہیمراسکالڈ میڈل سے نوازا گیا۔"

ایک ٹویٹ میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے کہاکہ وہ اپنی بے لوث قربانی، فرض کے تئیں لگن اور بے خوف حوصلے کی وجہ سے امر ہیں اور ہمیشہ ہمارے لیے تحریک کا کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:IGI Airport دہلی سے بینکاک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافر سات گھنٹے تک پھنسے رہے

سرحدی حفاظتی فورس کے دو ہیڈ کانسٹیبل گزشتہ سال جولائی میں اس وقت مارے گئے تھے جب افریقی ملک بھر میں اقوام متحدہ کے خلاف مظاہروں کے ایک حصے کے طور پر ڈی آر کانگو کے شمالی کیوو صوبے میں اقوام متحدہ کے امن بردار فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے۔

مظاہرین اقوام متحدہ کے ٹھکانوں میں زبردستی داخل ہوئے اور لوٹ مار اور اقوام متحدہ کی املاک کو تباہ کرنے لگے۔حملہ آوروں نے پرتشدد طریقے سے سرکاری سکیورٹی اہلکاروں سے ہتھیار چھین لیے اور امن دستوں پر اور اس کے آس پاس وحشیانہ فائرنگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details