اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلدیپ سینگر ہائی کورٹ سے رجوع - بی جے پی

اناؤ ریپ کیس کے مجرم بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر نے دہلی ہائی کورٹ میں عمر قید کی سزا کو چیلنج کیا ہے۔

کلدیپ سینگر
کلدیپ سینگر

By

Published : Jan 15, 2020, 5:21 PM IST

دہلی کی ایک عدالت نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کو سنہ 2017 میں اتر پردیش کے اناؤ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی اور کہا تھا کہ ایک عوامی رہنما ہونے کے بعد بھی انہوں نے عوام کے اعتماد سے کھلواڑ کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

عدالت نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سی بی آئی کو حکم دیا تھا کہ متاثرہ کے اہلخانہ کو تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ گھر دیا جائے

اس سے قبل عدالت نے ایک سرکاری ملازم کے ذریعہ ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے کے جرم میں سینگر کو تعزیرات ہند اور پاکسو ایکٹ کے تحت جنسی زیادتی کے جرم میں سزا سنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details