اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوجی سی کا جے این یو کو چھ کروڑ روپیے کا بجٹ دینے کا فیصلہ

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کو طلبا کے شدید احتجاج کے بعد چھ کروڑ روپیہ کا رُکا ہوا بجٹ جلد از جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

By

Published : Nov 14, 2019, 10:47 AM IST

یوجی سی کا جے این یو کو چھ کروڑ روپیے کا بجٹ دینے کا فیصلہ

اس سلسلے میں اے بی وی پی نے تمام طلبا کے ساتھ یو جی سی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میمورنڈم سونپا۔ جس کے بعد یوجی سی کی جانب سے چھ کروڑ روپیے کے رُکے ہوئے بجٹ کو فی الفور جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

یوجی سی کا جے این یو کو چھ کروڑ روپیے کا بجٹ دینے کا فیصلہ، دیکھیں ویڈیو

اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد کی جے این یو اکائی آج تمام طلبہ کے ساتھ آئی ٹی او واقع یوجی سی کے دفتر پہنچی تھی۔ جہاں سبھی طلبا نے زبردست نعرے بازی کے ساتھ فیس میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی یو جی سے کے ذریعے جے این یو کے لیے 6.7 کوڑ روپیےکے جس بجٹ کو روکا گیا تھا اسے واپس دینے کو کہا۔

طلبہ کے زبردست احتجاج کے بعد آخر میں طلبہ کے مطالبات کو ماننا پڑا اور یوجی سی کی جانب سے روکے ہوئے بجٹ کو دینے کا یقین دلایا۔

اس تعلق سے اے بی وی پی رہنما منیش جانگڑ نے بتایا کہ اے بی وی پی کے رہنما اور جے این یو طلبہ یوجی سی کے افسران سے ملنے پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے مطالبات کو لیکر میمورنڈم بھی سونپا۔ اس ملاقات کے بعد آخرکار یوجی سی کے سکریٹری نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ روکے گئے بجٹ کو جلد ہی جاری کریں گے۔

جے این یو کی طالبہ دپتی نے بتایاکہ یہ اے بی وی پی اور طلبا کے یکجہتی کی جیت ہے اور یہی وجہ ہے کہ طلبا کے مطالبات کے آگے انتظامیہ کو جھکنا پڑا اور ہمیں امید ہے کہ فیس میں اضافے کے فیصلے کو جلد ہی واپس لیا جائے گا، کیونکہ یوجی سی کی جانب سے بجٹ ریلیز کیے جانے کا تیقن دلایا گیا ہے۔ اب جو طلبہ دور دراز کے علاقوں اور غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بھی جے این یو میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں انہیں بڑی راحت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details