اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقوام متحدہ 1948 کی اسرائیل اور فلسطین تقسیم پر از سر نو غور کریں: خرم انیس عمر - اسرائیل اور فلسطین تقسیم پر از سر نو غور کریں

اسرائیل نے گزشتہ 47 دنوں میں جس طرح دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کیا ہے وہ جنگی جرائم کا ارتکاب اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی بنیاد پر اسرائیل کا مواخذہ ہونا بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر نے پریہ درشنی وہار لکشمی نگر دہلی میں ملک گیر ممبر سازی مہم کے دوران کیا۔

اقوام متحدہ 1948 کی اسرائیل اور فلسطین تقسیم پر از سر نو غور کریں: خرم انیس عمر
اقوام متحدہ 1948 کی اسرائیل اور فلسطین تقسیم پر از سر نو غور کریں: خرم انیس عمر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 8:19 PM IST

دہلی: غزہ میں جنگ بندی کے لئے قطر اور دوسرے ممالک کی کوششیں قابل ستائش ہے اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ اسرائیل نے گزشتہ 47 دنوں میں جس طرح دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کیا ہے وہ جنگی جرائم کا ارتکاب اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی بنیاد پر اسرائیل کا مواخذہ ہونا بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر نے پریہ درشنی وہار لکشمی نگر دہلی میں ملک گیر ممبر سازی مہم کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین مسئلہ کا حل ہونا ضروری ہے ،ماضی میں عالمی طاقتوں سے جو فاش غلطیاں ہوئیں ہیں اسے درست کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اب ساری دنیا ایک گاؤں کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے کسی پر ظلم و بربریت اور نا انصافی چھپ نہیں سکتی ہے۔ اقوم متحدہ کو بھی چاہیے کہ 1948 کی اسرائیل اور فلسطین تقسیم پر از سر نو غور کریں اور اس کے بعد کے اوسلو معاہدے سمیت تمام مذاکرات اور اس کے عمل رد عمل پر غور و فکر کرکے مستقبل کا آزاد اور خودمختار فلسطین بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ دنیا میں امن و امان کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کو فوراً حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حلال سرٹیفکیٹ دئے جانے پر پابندی مذہبی آزادی پر قدغن اور غیر دانشمندانہ قدم: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کی موقع پرستی سے لوگ واقف ہوچکے ہیں۔ آنے والے پارلیمنٹ الیکشن میں روشنی کی ایک کرن دیکھائی دے رہی ہے ۔'انڈیا' کی تشکیل سے جہاں سیکولر پارٹیوں کو جیت ملے گی وہیں مسلمانوں کی حصہ داری کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف انڈین یونین مسلم لیگ اپنے قیام کے 75ویں سالگرہ پورے ملک میں منا رہی ہے، وہیں دوسری جانب ممبر سازی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ اس لیے پارٹی تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم میں شامل ہو کر پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے پوری قوم کو مضبوط کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details