اردو

urdu

ETV Bharat / state

Excavation at Qutub Minar Complex: مرکزی وزیر ثقافت نے قطب مینار کی کھدائی کے دعووں کو مسترد کر دیا - قطب مینار کی کھدائی کی افواہ

قطب مینار کی کھدائی کی افواہ کلچر سکریٹری گووند سنگھ موہن کے عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ساتھ اس تاریخی یادگار کے حالیہ دوروں سے شروع ہوئی جس کی مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے تردید کی۔ Rumors of Excavation of Qutub Minar

قطب مینار
قطب مینار

By

Published : May 23, 2022, 3:48 PM IST

نئی دہلی: قطب مینار کی کھدائی Excavation at Qutub Minar Complex سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزارت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کئی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی تھی کہ مرکزی وزارت ثقافت نے تاریخی یادگار کے احاطے میں کھدائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جب کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کھدائی کے حکم پر جلد ہی کام شروع کرے گا۔ یہ افواہیں ممکنہ طور پر کلچر سکریٹری گووند سنگھ موہن کا عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ساتھ اس تاریخی یادگار کے حالیہ دوروں سے شروع ہوئیں۔ دوسری جانب اے ایس آئی کے سابق علاقائی ڈائریکٹر دھرم ویر شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ قطب مینار قطب الدین ایبک نے نہیں بلکہ راجہ وکرمادتیہ نے سورج کی سمت کا مطالعہ کرنے کے لیے بنایا تھا۔

مزید یہ کہ وشو ہندو پریشد کے ترجمان ونود بنسل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ قطب مینار دراصل ایک 'وشنو استمبھ' تھا اور مبینہ غیر ملکی حملہ آوروں نے درجنوں جین ہندو مندروں کو منہدم کر کے وہاں ایک مسجد بنائی تھی۔ تاہم کھدائی سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے واضح کیا کہ اس طرح کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

قطب مینار

ABOUT THE AUTHOR

...view details