اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی وزیر تعلیم 'رمیش پوکھریال نشنک' ایمس میں داخل - urdu news

کورونا سے متاثر مرکزی وزیرتعلیم 'رمیش پوکھریال نشنک' کو ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرکزی وزیر تعلیم 'رمیش پوکھریال نشنک' ایمس میں ایڈمٹ
مرکزی وزیر تعلیم 'رمیش پوکھریال نشنک' ایمس میں ایڈمٹ

By

Published : Jun 1, 2021, 12:52 PM IST

Updated : Jun 1, 2021, 1:27 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیرتعلیم 'رمیش پوکھریال نشنک' کو دہلی میں واقع ایمس میں داخل کرایا گیا ہے، وہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے تھے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل پیرا ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر نے ٹویٹ کیا تھا کہ آج میری کووڈ 19 انفیکشن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق دوا اور علاج کررہا ہوں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ جولوگ حال ہی میں میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنی کورونا جانچ کرا لیں۔

Last Updated : Jun 1, 2021, 1:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details