اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی کابینہ میں توسیع آج شام

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی کابینہ میں آج شام 6 بجے توسیع ہونا ہے۔ کابینہ میں تقریباً 20 نئے چہرے شامل کئے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

By

Published : Jul 6, 2021, 10:42 PM IST

Updated : Jul 7, 2021, 4:17 PM IST

Union Cabinet reshuffle to take place on Wednesday
Union Cabinet reshuffle to take place on Wednesday

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت سمیت متعدد سینیئر رہنماؤں کو گورنر بنائے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت کے ذرائع نے کہا تھا کہ بہت جلد مرکزی کابینہ میں توسیع اور محکموں میں رد و بدل کیے جانے کیے جانے کے امکان ہیں۔

مرکزی کابینہ میں توسیع سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بھی حصہ لیا۔

راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر گہلوت کو کرناٹک کا گورنر بنایا گیا ہے۔ این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کو اس ہفتہ دہلی میں رہنے کا پیغام دیا گیا تھا۔ قیاس کیا جارہا تھا کہ جمعرات کو نئے وزراء کو حلف دلایا جائے گا۔ وہیں تازہ اطلاعات کے مطابق مرکزی کابینہ میں توسیع شام 6 بجے ہونا ہے۔

تیس مئی 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں 57 وزراء بنائے گئے تھے، جن میں 24 کابینی، نو آزادانہ چارج اور 24 وزیر مملکت تھے۔ لیکن شیوسینا اور شرومنی اکالی دل (این اے ڈی) کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے الگ ہونے کے سبب اروند ساونت اور ہرسمرت کور بادل نے استعفیٰ دیے دیا تھا۔ اسی کے ساتھ لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما رام ولاس پاسوان کی موت کے سبب کابینی وزراء کی تعداد 21 رہ گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے ریل سریش انگڑی کی گذشتہ برس کووڈ کے سبب موت کے بعد مجموعی طور مرکزی وزراء کی تعداد کم ہوکر 53 ہوگئی ہے۔

Last Updated : Jul 7, 2021, 4:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details