اردو

urdu

ETV Bharat / state

UCC Bill introduced in RS یکساں سول کوڈ بل راجیہ سبھا میں پیش

بی جے پی رکن پارلیمان نے کروڈی لال مینا نے شدید ہنگامے کے درمیان راجیہ سبھا میں یکساں سول کوڈ پرائیویٹ بل پیش کیا۔ Uniform Civil Code Bill introduced

Uniform Civil Code Bill introduced in Rajya Sabha
یکساں سول کوڈ بل راجیہ سبھا میں پیش

By

Published : Dec 9, 2022, 5:32 PM IST

نئی دہلی:یونیفارم سول کوڈ پرائیویٹ بل راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیروڈی لال مینا کے پیش کردہ اس بل پر ایوان میں ہنگامہ ہوا۔ گرما گرم بحث کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پوچھا کہ اسے کیوں متعارف نہیں کرایا جا سکتا؟ Uniform Civil Code

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر نے اسے روکنے کے اپوزیشن کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ بعد میں اسے 23 کے مقابلے میں 63 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ بل کی مخالفت کے لیے تین تحریکیں پیش کی گئیں جس میں کہا گیا کہ اس سے ملک ٹوٹے گا اور متنوع ثقافت کو نقصان پہنچے گا۔

کئی جماعتوں کی طرف سے سخت مخالفت کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل نے دلیل دی کہ آئین کے ہدایتی اصولوں کے تحت کوئی مسئلہ اٹھانا رکن پارلیمان کا جائز حق ہے۔ اس موضوع پر ایوان میں بحث ہونے دی جائے، اس مرحلے پر حکومت پر الزام تراشی کرنا، بل پر تنقید کرنے کی کوشش کرنا، غیر ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details