مشرقی دہلی کے گوکولپوری اسمبلی حلقہ میں رکشا چلانے والے کام کی تلاش میں قطار میں بیٹھے ہوئے نظر آئے۔ یہ افراد گوکولپوری کے علاقے میں کرایہ پر رہتے ہیں اور مال لانے لے جانے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنا درد بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہو گیا ہے۔
رکشا چلانے والے افراد کی حکومت سے مدد کی اپیل - ٹھیلی چلانے والے بے روزگار
گوکولپوری کے علاقے میں رکشا چلانے والے افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گاؤں نہیں جا سکے اور یہیں رک گئے تھے۔
![رکشا چلانے والے افراد کی حکومت سے مدد کی اپیل 'حکومت کو ہم جیسے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7970105-972-7970105-1594372836849.jpg)
'حکومت کو ہم جیسے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے'
جس کے سبب گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ پورے دن میں کبھی کبھار کام ملتا ہے لیکن ہم خرچ بھی نہیں نکال پا رہے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں لوگوں سے قرض لے کر گھر کا روزمرہ کے اخراجات کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مدد کرنے کی درخواست کی۔