مشہور و معروف یونانی طبیب، مسیح الملک حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش Hakim Ajmal Khan Birthday کے موقع پر جامعہ ہمدرد نئی دہلی کے اسکول آف یونانی میڈیسن اینڈ ریسرچ کے ذریعہ طب یونانی کی افادیت، اہمیت اور موجودہ دور میں اس کی جامعیت پر مبنی 'یونانی ڈے' کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ Why do celebrate Unani day
یونانی ڈے کا پروگرام آج (15 فروری) صبح 11 بجے جامعہ ہمدرد کے کنونشن سینٹر ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام طب یونانی کے فروغ و ہندوستان میں اس کی ترویج کو یادگار بنانے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ Unani Day Program at Hamdard University
اس پروگرام میں نیشنل کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن کے صدر، وید جینت دیو پجاری بطور مہمان خصوصی اور ملک کے مشاہیر حکماء اور نامور اطبا شرکت کریں گے۔
ساتھ ہی سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن Central Council for Research in Unani Medicine، سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش، گورنمنٹ آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان بطور مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔