دارالحکومت دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں آج عالمی یوم یونانی کے طور پر منایا گیا World Unani Day 2022 اس دوران یونانی سے منسلک متعدد افراد نے دہلی سمیت ملک کے مختلف ریاستوں سے اس تقریب میں شرکت کی۔ آل انڈیا طبی یونانی کانگریس کے صدر مشتاق احمد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونانی ادویات کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ ہم آیوش وزارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یونانی کا بورڈ الگ بنایا جائے۔
Unani Day celebration in Delhi today: یونانی ادویات کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے - World Unani Day 2022
دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں آج عالمی یوم یونانی کے طور پر منایا گیا اس دوران آل انڈیا طبی یونانی کانگریس کے صدر مشتاق احمد نے کہا کہ یونانی ادویات کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ Unani Day celebration in Delhi today
یونانی ادویات کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے
مزید پڑھین:
وہیں اس تقریب کے روح رواں ڈاکٹر سید احمد نے بتایا کہ سال 2011 سے یوم عالمی یونانی کے طور پر آل انڈیا طبی یونانی کانگریس مناتی آ رہی ہے اس کی شروعاتی دنوں میں دہلی کے یونانی ادویات سے منسلک افراد ہی شامل ہوا کرتے تھے تاہم اب ملک کی مختلف ریاستوں سے لوگ اس تقریب میں شرکت کرنے آتے ہیں۔ اس موقع پر یونانی ادویات کے ماہرین کو متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔