بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 'وہ نیرو مودی کے معاملے میں برطانوی حکومت کے جواب کا انتظار کر رہی ہے'۔
روزنامہ ٹیلی گراف کے مطابق ان دنوں نیرو مودی 75 کروڑ کے مالیات والے عالیشان بنگلے میں رہ رہے ہیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے گذشتہ برس جولائی میں انہیں واپس کرنے کی بات کہی تھی۔ ان پر 13 ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ 'نیرو مودی ان دنوں لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ اور ان کی حوالگی کی درخواست پر برطانیہ کو فیصلہ کرنا ہے'۔
حکومت نے کہا کہ ہیروں کےمفرور تاجر نیرو مودی کی حوالگی کے لیے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں اور برطانوی حکومت اس بارے میں بھارت کی درخواست پر غور کررہی ہے۔