قومی دارالحکومت دہلی میں واقع یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی طرف سے یونیورسٹی کھولنے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔
اسی کے ساتھ ہی یو جی سی کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ریاستی حکومت ریاست میں یونیورسٹی اور کالجز میں جسمانی طور پر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
اس کے علاوہ مرکز کے ذریعہ مالی اعانت والے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان کورونا مدت میں جسمانی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
نیز جاری کردہ نئے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی اور کالج کے کیمپس کو مرحلہ وار کھولا جاسکتا ہے۔ اسی دوران یو جی سی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
اسی کے ساتھ ہی یو جی سی کے جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ سائنس ٹیکنالوجی کورسز کے پوسٹ گریجویشن کے طلبا کو پہلے کالج بلایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کورسز میں طلبہ کی تعداد بھی بہت کم ہے۔
یو جی سی کی نئی رہنما خطوط میں اداروں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ آخری برس کے طلبا کو تعلیمی اور تقرری کے پیش نظر بلایا جاسکے، لیکن طلبہ کی حاضری 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔