حلف برداری تقریب میں نوئیڈا کانگریس Noida Congress کے سیکڑوں عہدیداران آل انڈیا کانگریس رکن دنیش آوانہ ایڈوکیٹ، نوئیڈا کے سابق صدر شہاب الدین اور جاوید خان ریاستی جنرل سکریٹری اور آرگنائزڈ ورکرس کانگریس کمیٹی کی قیادت میں نوئیڈا کانگریس کے سینکڑوں عہدیدار دہلی 24 اکبر روڈ کانگریس ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ سبھی نے ڈاکٹر ادت راج سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد پیش کی۔
Oath Ceremony:آل انڈیا غیر منظم ورکرز کانگریس کے صدرکے طور پر ادت راج نے حلف لیا - کانگریس کی انتخابی تیاریاں
آل انڈیا غیر منظم ورکرز کانگریس(Unorganised workers congress)کے نو منتخب قومی صدر Elected National President ڈاکٹر ادت راج کی دہلی میں حلف برداری Oath Ceremony تقریب منعقد ہوئی ۔
اس دوران کانگریسی رہنما اقلیتی شعبہ Congress Minority Department کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی سے بھی ملاقات کی۔ ریاستی کانگریس کے رکن پنڈت پرمود شرما نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے غیر منظم ورکرز ایمپلائز کانگریس کی کمان دہلی کے سابق رکن پارلیمان کو سونپ کر ملک میں ایک بڑا پیغام دیا ہے، جو دلت سماج کے بڑے رہنما ہیں۔
انھوں نے کہا یہ کانگریس کی خوبی اور روایت رہی ہے کہ دلت سماج کے فرد کو قومی صدر کے عہدے پر لیا جاتا ہے۔سب نے راہل جی اور سونیا جی کا شکریہ ادا کیا۔شہاب الدین نے کہا کہ ادت راج کو ذمہ داری سونپنے سے کانگریس کو زمینی سطح پر مزید مضبوطی ملے گی۔غیر منظم کانگریس ورکرز کے ریاستی سیکریٹری جاوید خان نے کہا کہ ادت راج کے ساتھ مل کر کانگریس کی کھوئی زمین کو واپس لایا جائے گا۔