اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Sisters Died In Rapid Firing دہلی میں شرپسندوں کی فائرنگ میں دو بہنوں کی موت - دہلی میں شرپسندوں کی فائرنگ میں دو بہنوں کی موت

دہلی کے آر کے پورم علاقے میں اتوار کی صبح شرپسندوں نے دو خواتین کو گولی مار دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔

دہلی میں شرپسندوں کی فائرنگ میں دو بہنوں کی موت
دہلی میں شرپسندوں کی فائرنگ میں دو بہنوں کی موت

By

Published : Jun 18, 2023, 4:09 PM IST

Updated : Jun 18, 2023, 4:23 PM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں مجرمانہ واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ معاملہ دہلی کے آر کے پورم علاقے میں امبیڈکر بستی کا ہے جہاں اتوار کی صبح حملہ آوروں نے دو خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ معلومات کے مطابق دونوں خواتین بہنیں تھیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ فائرنگ کے اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

جانکاری دیتے ہوئے جنوب مغربی دہلی کے ڈی سی پی منوج سی نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 4:40 بجے آر کے پورم پولیس اسٹیشن میں پی سی آر کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ امبیڈکر نگر بستی میں کچھ بدمعاشوں نے دو خواتین کو گولی مار دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں پتہ چلا کہ پنکی (30 سال) اور جیوتی (29 سال) کو گولی لگی ہے۔ انہیں فوری طور پر صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ حملہ آور بنیادی طور پر مقتول کے بھائی پر حملہ کرنے آئے تھے۔ روپے کے لین دین کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑے کا امکان ہے۔ فی الحال آر کے پورم پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ آر کے پورم کی امبیڈکر بستی میں ان لوگوں کے درمیان پیسوں کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی دیر تک لڑائی چل رہی تھی۔ اس وجہ سے اتوار کی صبح 3:30 بجے کچھ لوگ متاثرہ کے گھر پہنچے اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ لیکن دروازہ نہ کھلنے پر کچھ لوگوں نے گولی چلائی جس کی وجہ سے کافی ہجوم جمع ہوگیا اور پھر شرپسندوں کی فائرنگ میں دو خواتین ہلاک ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in Morena مدھیہ پردیش کے مورینا میں فائرنگ، چھ افراد کی موت

Last Updated : Jun 18, 2023, 4:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details