منی پور: منی پور کے بشنو پور ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک فوجی جوان سمیت دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ریاستی دارالحکومت امپھال سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع فوبکچاو اکھائی علاقے میں جمعرات کی صبح فائرنگ شروع ہوئی اور رات دیر گئے تقریباً 15 گھنٹے تک جاری رہی۔ اور باغی فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران تیرا کھوسنگبی کے قریب ایک گھر کو آگ لگادی گئی تھی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں طرف سے فائرنگ کے دوران ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑا۔ زخمی پولیس کمانڈو کی شناخت 40 سالہ نمیراکاپم ایبومچا کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مارٹر دھماکے کی وجہ سے ایبومچا کی دائیں ٹانگ اور دائیں کان میں چھرے لگے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی جوان کا تعلق کماون رجمنٹ سے ہے۔