اردو

urdu

ETV Bharat / state

سلینڈر پھٹنےسے دو ہلاک - ماں بیٹی کی موت

حادثے میں ماں بیٹی کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص کی حالت نازک ہے۔

سلینڈر پھٹنےسے دو ہلاک (فائل فوٹو)

By

Published : Oct 8, 2019, 3:25 PM IST

دارالحکومت دہلی کے کراول نگرعلاقے میں واقع ایک گھر میں منگل کو رسوئی گیس سلینڈر پھٹنےسے دو لوگوں کی موت ہوگئی، ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

پولیس اور فائربریگیڈ محکمے کے ذرائع نے بتایا کہ 'سلینڈر پھٹنے کی اطلاع صبح 10بج کر 45منٹ پر ملی۔ موقع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کو بھیجا گیا۔'
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ماں بیٹی کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص کی حالت نازک ہے۔

شدید طورپر زخمی راجیش کو جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ 'سلینڈر پھٹنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔

فی الحال معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details