پولیس نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا ہے،اس معاملے میں پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بریلی کے شیش گڑھ کے رہنے والے سنجیو گپتا کے بیٹے دیپو گپتا کی بارات گدرپور کے سورجپور گاؤں آئی تھی، شادی پروگرام ختم ہونے کے بعد رامپور کے پرمود کمار کار لے کر روانہ ہوئے، کار میں پرمود کے علاوہ ڈرائیور سچن، راجیو گپتا، اننت رام اور راجیو گپتا کا 10 سالہ بیٹا سکشم بھی تھا، تبھی شادی کے مقام سے کچھ ہی دور پر سامنے سے آرہے ٹریکٹر ٹرالی نے کار کو زور دار ٹکر ماردی۔