اردو

urdu

By

Published : Jan 27, 2020, 12:35 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:10 AM IST

ETV Bharat / state

آئی جی آئی ایئرپورٹ پر دو افراد گرفتار

آئی جی آئی ایئر پورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 17 لاکھ کا سونا برآمد کیا ہے۔

آئی جی آئی ائیرپورٹ پر دو افراد گرفتار
آئی جی آئی ائیرپورٹ پر دو افراد گرفتار

آئی جی آئی ایئر پورٹ پر ٹرمینل 3 پر کسٹم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے دو بھارتی مسافروں کو 499 گرام سونے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر جینت سہائے نے بتایا کہ جب دونوں مسافروں نے گرین چینل کراس کیا تو کسٹم افسروں کو ان پر شک ہوا، جس کے بعد افسروں نے ان کے سامان کی جانچ کی۔

اسی دوران ان کے پاس سے سونے کی چار چوڑیاں، 2 چین اور ایک کڑا برآمد کیا گیا، اس سامان کا کل وزن 499 گرام تھا، جس کی قیمت 17 لاکھ 76 ہزار ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران مسافروں نے بتایا کہ وہ پہلے بھی 51 لاکھ سے زائد کی سونے کی اسمگلنگ کرچکے ہیں۔ کسٹم نے برآمد ہوئے سونے کو کسٹم ایکٹ کے سیکشن 110 کے تحت ضبط کرلیا ہے، ساتھ ہی سیکشن 104 کے تحت دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details