ہریدوار (اتراکھنڈ): ہریدوار میں نرجلا ایکادشی کے دن صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ روڈ ویز کی بس روپیڈیہا (اتر پردیش) سے ہریدوار کی طرف آرہی تھی اور چندی گھاٹ پل کے قریب بس کھائی میں گر گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں روڈ ویز بس کا کنڈکٹر اور ایک بچی شامل ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم فوراً موقعے پر پہنچی اور پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ بس روپیڈیہا (یوپی) سے ہریدوار کی طرف آرہی تھی۔ تبھی بس بے قابو ہو کر چندی گھاٹ کے پل سے نیچے گر گئی۔
Bus Accident in Haridwar ہریدوار میں روڈ ویز کی بس کھائی میں گری، دو افراد ہلاک، بارہ سے زیادہ لوگ زخمی - اتراکھنڈ نیوز
ہریدوار میں روڈ ویز کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں 2 مسافر ہلاک، جب کہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس روپیڈیہا سے ہریدوار کی طرف آرہی تھی۔
جانکاری دیتے ہوئے ہریدوار کے سی ایف او ابھینو تیاگی نے بتایا کہ چندی چوکی ہریدوار کے قریب روڈ ویز کی بس کھائی میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کیا اور لوگوں کو باہر نکالا۔ اس موقعے پر سی ایف او ابھینو تیاگی اور سی او جوالاپور نہاریکا سیموال، ایس او شیام پور، ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موجود ہے۔ ہریدوار میں چندی گھاٹ چوکی کے قریب صبح ہوئے بس حادثے میں پولیس نے بتایا کہ بس کے کنڈکٹر اور ایک لڑکی کی موت ہو گئی۔ ہردوار کے ضلع ہسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں سوار زیادہ تر مسافر نیپالی نژاد تھے۔ اس کے ساتھ ہی دو زخمیوں کو بھی ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانکاری کے مطابق بس میں کل 40 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:kushinagar Bus Accident کشی نگر میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، دو کی موت