اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج - لاک ڈاؤن

یہ ڈرائیورس 65 مہاجر مزدوروں کو ہریانہ سے ان کے گاوں اتر پردیش و بہار لے کر جارہے تھے، پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

دہلی پولیس
دہلی پولیس

By

Published : Apr 27, 2020, 11:39 AM IST

دہلی پولیس نے ان دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، یہ دوڈرائیور اشیائے ضروریہ کی دو گاڑیوں میں 65 مزدوروں کو لاد کر ان کے گاؤں لے کر جارہے تھے۔

دہلی کے سیماپوری پولیس پیکٹ پر انہیں روکا گیا اور وہاں پولیس نے ان دو گاڑیوں میں 65 مہاجر مزدور دیکھے، جنہیں ہریانہ کے پانی پت سے لایا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا 'ڈرائیوروں نے سنگھو سرحد پار کر لی تھی اور اب وہ ان مزدوروں کو ان کے گاوں بہار اور یوپی چھوڑنے جا رہے تھے'۔

پولیس نے بتایا 'دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورس، سندیپ گپتا اور اجب سنگھ غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں میں نقل و حمل کر رہے تھے۔ ان دونوں پر انڈین پینل کوڈ کے دفعہ 188 کے تحت کیس درج کر لیا ہے'۔

پولیس نے بتایا 'ان دونوں ڈرائیورس کی گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور مہاجر مزدوروں کو یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ایک شیلٹر ہوم میں بھیجا ہے'۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں مزدور اور غریب لوگ پریشانیوں کا شکار ہو رہے ہیں، لوگ اپنی ریاستوں سے باہر دوسری ریاستوں میں مزدوری کے لیے جاتے ہیں، فی الحال ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کام نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور وہ اپنے گھروں کی جانب جانا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details