اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں جمعہ کی صبح ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے میں گھنے دھند کی وجہ سے ایک آئی 20 کار ایک ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس دوران ٹرک سے ٹکرانے والی ایک کار میں سوار پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ان دونوں بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی جوڑے کو فرید آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
اطلاع کے مطابق گریٹر نوئیڈا میں جمعہ کی صبح گھنے دھند کی وجہ سے ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر کار سوار چلتے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد ایک کے بعد ایک 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شدید طور پر زخمی ہوئے کار ڈرائیور چندن کمار اور ان کی بیوی کو باہر نکالا۔
کوتوالی دنکور کے انچارج اروند پاٹھک کے مطابق زخمی چندن کمار پنچکولہ سائبر سیل میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں۔ مقامی لوگوں نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں فرید آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا ہے، جبکہ ان کے دو بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
طویل جدوجہد کے بعد پولیس ایکسپریس وے پر ٹریفک کو معمول پر لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔در حقیقت دیوالی کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے کی وجہ سے گھنی دھند پڑ گئی، جس کی وجہ سے حد نگاہ کافی کم ہوگئی جسے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔