دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے پولیس ڈپٹی کمشنر سنجیو کمار یادو نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت نور حسن اور سنجیو عرف منا کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے 60 سے زیادہ تیار پستول اور کچھ ادھوری پستولیں اور ہتھیار بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ڈپٹی کمشنر سنجیو کمار یادو نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اتوار کے روز مغربی اترپردیش کے میرٹھ کے دو ٹھکانوں پر چھاپے مار کر یوم جمہوریہ تقریبات اور دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔