اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murder in Delhi دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار - ڈی یو ساؤتھ کیمپس میں قتل

دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان میں سے ایک بی اے فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے۔ Murder of Delhi University student

دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار
دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار

By

Published : Jun 19, 2023, 2:55 PM IST

نئی دہلی:دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے ساؤتھ کیمپس میں ایک طالب علم کو چاقو مار کر قتل کرنے کے معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے پیر کے روز یہ اطلاع دی کہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت راہل (19) اور اس کے دوست ہارون (19) کے طور پر کی گئی ہے جو بی اے پروگرام کے سال اول کا طالب علم ہے۔ کیس میں ملوث مزید دو افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس میں اتوار کے روز اسکول آف اوپن لرننگ کے طالب علم کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول نکھل چوہان (19) بی اے پولیٹیکل سائنس سال اول کا طالب علم تھا اور ملزم طلبہ بھی کلاس کے لیے کالج آئے تھے۔ کسی بات پر ملزم اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ کالج کے گیٹ کے باہر نکھل سے ملا اور اس کے سینے پر چاقو سے وار کردیا۔

وہیں جب اس معاملے میں ملزم ہارون کی والدہ سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے صاف بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کا بیٹا کالج کے قریب کیا کر رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کالج کیوں گیا۔ بتا دیں کہ اتوار کو طالب علم نکھل کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کو لے کر دونوں فریقین میں لڑائی ہوئی تھی۔ ساتھ ہی اس معاملے پر جانکاری دیتے ہوئے جنوبی مغربی دہلی کے ڈی سی پی منوج سی نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس میں ایک طالب علم کو چاقو مارنے کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details