اس سے قبل ٹویٹر نے کہا تھا کہ وہ آئی ٹی قوانین کی تعمیل کے ساتھ آٹھ ہفتوں کے درمیان ازالہ شکایات افسر کا تقرر کرے گا۔ ٹویٹر نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ بھارت میں مستقل رابطہ دفتر قائم کرنے کے عمل میں ہے۔ ٹویٹر نے کہا تھا کہ وہ 11 جولائی تک آئی ٹی قوانین کی تعمیل سے متعلق پہلی رپورٹ داخل کرے گا۔
6 جولائی کو ہائی کورٹ نے اس حقیقت پر اعتراض کیا تھا کہ ٹویٹر کے ذریعہ مقرر کردہ ازالہ شکایات افسر عبوری تھا۔ جسٹس ریکھا پلی نے کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ نے آخری سماعت میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔